پی ٹی آئی کے سربراہ نے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کردی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر ای سی پی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
اختیارات سے تجاوز کرنے پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
شفاف انتخابات تک ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، عمران خان
نئی حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی نوٹس جاری کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔
دائر درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔