بدنظمی کے باعث لاہور بار کے انتخابات ملتوی، صدر کے لیے رانا انتظار حسین کامیاب قرار
دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے لاہور بار کے الیکشن ملتوی کر کئے گئے ، پنجاب بار کونسل نے بابر وحید کو قائم مقام صدر لاہور بار مقرر کردیا۔
پنجاب بار کونسل نے بدنظمی پر لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، دوسری جانب الیکشن بورڈ نے صدر کیلئے رانا انتظار حسین کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ 14 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ہوا، تاہم لاہور بار ایوسی ایشن کے انتخابات بدنظمی کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔
دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے لاہور بار کے الیکشن ملتوی کر کئے گئے ، پنجاب بار کونسل نے بابر وحید کو قائم مقام صدر لاہور بار مقرر کردیا۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے 23 تاریخ تک انتخابات روکنے کا تحریری حکم جاری کیا ،ایوان عدل میں فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا گیا ، وکلا بھی فائرنگ سے ڈر کر منتشر ہو گئے۔
دوسری جانب لاہور بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نتائج کے مطابق صدر کیلئے رانا انتظار حسین نے 3046 جبکہ ان کے مدمقابل منیر حسین بھٹی نے 2168 ووٹ حاصل کئے، سنیئر نائب صدر آصف امین گورائیہ نے 2057 ، نائب صدر ندیم انجم کو 1749 ووٹ ملے۔
سیکرٹری کیلئے امیدوار ملک کفیل کھوکھر نے 3 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری، عمر واڑئچ نے 2433 ووٹ لے کر سیکرٹری، فنانس سیکرٹری طاہرہ شاہین ڈھلوں نے 2352 ووٹ لئے، نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر ہادی حسین بھٹی لائیبریری سیکرٹری اے ڈی چوہدری کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔