راجہ ریاض کی بطور قائد حزب اختلاف کی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کو بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کی فراہمی  پر جواب طلب کرلیا

بدنظمی کے باعث لاہور بار کے انتخابات ملتوی، صدر کے لیے رانا انتظار حسین کامیاب قرار

جسٹس رضا قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست موقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ انتہائی اہم ہے ، راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر ہیں ، راجہ ریاض حکمران جماعت سے پارٹی ٹکٹ لینے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر