3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے،کچھ چیزیں پس پردہ ہیں، پرویز الہٰی

ان بیوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک ڈیفالٹ کررہا ہے،خدانخواستہ کہیں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہوجائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نےضمنی الیکشن کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس دفعہ الیکشن جنرل ہی ہوگا، 3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے عام انتخابات کے انعقاد کیلیے پس پردہ مذاکرات کااشارہ بھی دےد یا۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”اس مرتبہ جنرل الیکشن ہی ہوگا،،کچھ چیزیں ابھی پس پردہ مذاکراتی اسٹیج پر ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات ہی ہوں۔ان بیوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک ڈیفالٹ کررہا ہے،خدانخواستہ کہیں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہوجائے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ”ایسی صورتحال سے بچانے کے لئے تمام حلقے سرجوڑ کربیٹھے ہیں اوریہی فیصلہ کر رہے ہیں آج کل۔انشاء اللہ انہیں جلد الیکشن کرانا پڑے گا اور 3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے“۔

متعلقہ تحاریر