غیرمسلموں کو مردم شماری میں الگ شناخت دی جائے، این جی او کا لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام غیر مسلموں کو مردم شماری میں الگ شناخت دینے کے لیے حکم جاری کرے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مردم شماری میں تمام غیرمسلموں کو الگ شناخت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے دو روز میں جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مردم شماری میں تمام غیر مسلموں کو الگ شناخت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس جواد حسن کی۔
یہ بھی پڑھیے
3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے،کچھ چیزیں پس پردہ ہیں، پرویز الہٰی
راجہ ریاض کی بطور قائد حزب اختلاف کی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
این جی او کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن کی عدالت میں درخواست دی گئی تھی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے دو روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مردم شماری میں تمام غیر مسلموں کو الگ شناخت نہیں گئی ۔ تمام غیر مسلموں کو الگ شناخت دینا انکا بنیادی حق ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام غیر مسلموں کو مردم شماری میں الگ شناخت دینے کے لیے حکم جاری کرے۔