نگراں وزیراعلیٰ الیکشن کمیشن نے لگایا تو عدالت میں چیلنج کریں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نامزد کردہ وزیر اعلیٰ تسلیم نہیں کریں گے اگر بن گیا تو چلنے نہیں دیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نامزد کردہ وزیر اعلیٰ تسلیم نہیں گے ، اگر بن گیا تو چلنے نہیں دیں گے اور عدالت میں چیلنج کردیں گے۔
ارفع کریم ٹاور لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کےلئے ایک سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو خاتم النبینﷺ کی احادیث یا قرآن کریم میں تحریف کرے گا یا ترجمہ تبدیل کرے گا تو ایکشن ہوگا، سافٹ ویئر سسٹم خود بخود تبدیل ہونے والی سائٹ کو بلاک کردے گا۔
یہ بھی پڑھیے
بیٹا اب سوالات کا تسلی بخش جواب دوگے تو اعتماد کا ووٹ ملےگا، فاروق ستار
کراچی کا میئر کون ہوگا؟ جے آئی اور پی پی میں زبردست میچ پڑ گیا
ان کا کہنا تھا سافٹ ویئر ترکی اور ایران کو بھی دیں گے، سعودی عرب یو اے ای میں بھی سافٹ ویئر جائے گا، ویب سائٹ یا یوٹیوب پر غلط مواد بلاک ہوجائے گا ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے جو پہلی بار پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، علما بورڈ، سیکرٹری نے مل کر دو ماہ جدوجہد سے سافٹ ویئر بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اور ٹاور بنانے جا رہے ہیں ، بنگلہ دیش ایک سو چالیس بلین اور پاکستان دو اعشاریہ دو کی ایکسپورٹ کررہا ہے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں روز کیسز بن رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے نگراں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے واضح کردیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا نامزد وزیر اعلیٰ تسلیم نہیں کریں گے اگر بن گیا تو چلنے نہیں دیں گے اور عدالت میں چیلنج کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہم نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سکھیرا اور کھوسہ صاحب کے نام دئیے ہیں تھے لیکن اس پر بھی ن لیگ راضی نہ ہوئی۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کو شرم آنی چاہئے تھی اس سے تو باہر نکال کر ہی دم لیں گے، جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا تو وہ الیکشن لڑے گا، عمران خان مشاورت کرتے ہیں ہم باجوہ کے خلاف بات کرنے سے روکتے ہیں، ن لیگ کے ٹاؤٹ ہلے ہوئے ہیں، عمران خان سچا لیڈر ہے قائد کے بعد وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف من من کی قسمیں کھاکر جھوٹ بولتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مشاورت جاری ہے کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑنا ہے یا نہیں ، رانا ثناء اللہ باہر چلے گئے ہیں تو کہوں گا کہ جتنے برے لوگ ملک چھوڑ دیں اُتنا ہی اچھا ہے.