ذوالفقار جونیئر کا بحریہ ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ
ترقیاتی کاموں کے نام پر ہمارا ثقافتی اور تاریخی ورثہ تباہ کیا جارہا ہے، یہ قبرستان اور گاؤں تباہ کررہے ہیں قدرتی ماحول کو ستیاناس کررہےہیں، پہاڑی سلسلوں کو کاٹ رہےہیں، ذوالفقار جونیئر نے ملک ریاض کو قبضہ گیر قرار دیدیا، وزیر ماحولیات سینیٹر شیری رحمان پر بھی تنقید
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے اکلوتے پوتے ذوالفقار جونیئر نے ملیر ندی کے طاس کو بچانے کیلیے بحریہ ٹاؤن کراچی اور ملیری ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر فوری روکنے کامطالبہ کردیا۔
ذوالفقار جونیئر نے مقامی سماجی کارکنوں کی دعوت پر کاٹھور کا دورہ کیا اور بحریہ ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے نتیجے میں ملیری ندی میں ہونے والی ماحولیاتی تباہی کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے
ذوالفقار جونیئر کا عالمی برادری سے پاکستان کا قرضہ معاف کرنیکا مطالبہ
عوام سرمایہ داری اور جاگیرداری سے تنگ آچکے، انقلاب آرہا ہے، ذوالفقار جونیئر
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کاٹھور لائبریری میں کی گئی اپنی گفتگو کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ انہوں کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں کےنام پر اپنا ثقافتی ورثا اور تاریخی ورثا کھورہے ہیں، مگر یہ ترقیاتی کام امیر لوگوں کیلیے کیے جارہےہیں جو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں۔
Oh and Malik Riaz you are a criminal. A land grabbing, soul destroying criminal: can someone tag him on his official account thanks.
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) February 1, 2023
انہوں نے کہاکہ یہ قبرستان تباہ کررہے ہیں، لوگوں کے گاؤں تباہ کررہے ہیں قدرتی ماحول کو ستیاناس کررہےہیں،یہ پہاڑی سلسلوں کو کاٹ رہےہیں،یہاں ہرن ، پھارن اور جنگلی حیات تباہ ہوگئے ہیں، یہ مکمل تباہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ملیرندی پر پرندوں کی 180 اقسام بستی ہیں، ہم خوش نصیب ہیں کہ کراچی میں رہنے والےملیر آکر ان پرندوں اور خوبصورت ماحول کا نظارہ کرسکتے ہیں لیکن یہ سب ملیر ایکسپریس وے کے نام پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تباہ کیا جارہا ہے،ہمارے حکومتی نمائندے کہاں ہیں؟ہماری وزیر ماحولیات کہاں ہیں؟
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےسینیٹر شیری رحمان کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کئی عالمی فورمز پر مجھے پاکستان میں ماحولیاتی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے،آپ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ، آپ کے اپنےگھر کے پیچھے موسمیاتی ناانصافی جاری ہے اور آپ کاغائب ہوگئی ہیں، لوگ مایوس ہوگئے ہیں کہ جو کچھ عالمی سطح پر کہا جارہا ہے مقامی سطح پر اس پر عمل نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس حوالے سے حکومت کو جواب دہ بنایا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کے منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے پہلے بند کیاجائے گا۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ملک ریاض تم مجرم ہو، زمین پر قبضہ کرنے والا مجرم ، روح کو تباہ کرنے والا مجرم۔
Destruction of 600 year old graves in @BahriaTownOffic , in addition to this – the entire Malir drainage basin is being destroyed. This means less water coming to Karachi in the future. @BalochHafeez201 @Kalhorozulfiqar pic.twitter.com/lP5mPNe1dn
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) February 1, 2023
ذوالفقار جونیئر نے بحریہ ٹاؤن کی زد میں آنے والے تاریخی قبرستان کی وڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ بحریہ ٹاؤن میں 600 سال پرانی قبریں منہدم کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ملیر کا پورا نکاسی کا نظام تباہ ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں کراچی میں کم پانی آئے گا۔
The only visitors to the population here in the Malir River basin have been concerned artists. Yet creatives can only do so much, @MalikRiaz_ you are an occupier. @sherryrehman an entire river basin is being destroyed before our eyes. Your intercession is needed. pic.twitter.com/Y9OaaUZ2DL
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) February 2, 2023
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ ملک ریاض تم قبضہ گیر ہو ۔شیری رحمان ہماری آنکھوں کے سامنے ایک پورا دریائی طاس تباہ ہو رہا ہے۔ آپ کی توجہ درکار ہے۔