واپڈا ورکرز یونین کا محکمے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیکڑک ورکرز یونین سکھر کے ملازمین نے ممکنہ نجکاری کے خلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او )کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا، یونین رہنماؤں نے کہا کہ نجکاری کی صورت میں اپنے  احتجاج کو مزید بڑھائیں گے

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیکڑک ورکرز یونین سکھر کے ملازمین نے ممکنہ نجکاری کے خلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او )کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا  ۔

ورکرز یونین کے زیر اہتمام واپڈا کی ممکنہ نجکاری، گریڈ اسٹیشن 11کے وی فیڈر کی آؤٹ آف سورسنگ (پرائیوٹیشن )کرنے اور ٹینڈر کرانے والے عمل سمیت دیگر حقوق کیلئے دھرنا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

واپڈایونین سکھر کے تحت حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی ڈے تقریب کا انعقاد

چیف ایگزیکٹو آفیسر کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران ممکنہ نجکاری کے خلاف دھرنے میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔ملازمین نے کہا کہ نجکاری کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو لیکڑک ورکرز یونین کے رہنماؤں  نے کہا کہ سابق حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔

واپڈا یونین رہنماؤں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ  منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے  جبکہ بند ا سٹیشنز  کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے ۔

رہنماوں  کا کہنا تھا ملازمین کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔اگر نجکاری کی گئی اور ٹینڈر کروایا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری سیپکو انتظامیہ  پر عائد ہوگی ۔

واپڈا ہائیڈرو لیکڑک ورکرز یونین سکھر کے عہدیداران نے کہا کہ  نجکاری کی صورت میں اپنے  احتجاج کو مزید بڑھائیں گے اس کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کے بالا افسران پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ تحاریر