خاتون سماجی کارکن کا اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار پر قبضہ مافیا سے تعلق کا الزام
نارتھ ناظم آباد سے بڑے پیمانے پر بے دخلی، مسماری اور زمینوں پر قبضے جاری ہیں۔ حازم بنگوار کے بارے میں سب سے دلچسپ بات اس مسئلے میں ان کا کردارہے، ثنا گوندل
اپنے انداز اور لباس کے باعث الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بھنگوارکے حوالے سے نیا معاملہ سامنے آگیا۔
خاتون سماجی کارکن ثنا گوندل نے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آبادپر قبضہ مافیا سے تعلق کا الزام عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
حازم بنگوار کی ہم جنس پرست اور ٹرانسجینڈر ہونے کی بھرپور تردید
پہلی پاکستانی ٹرانسجینڈر سارو عمران لندن سے پی ایچ ڈی کریں گی
اربن اینڈ اینوائرنمنٹل پلانر اور سماجی کارکن ثنا گوندل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ نارتھ ناظم آباد سے بڑے پیمانے پر بے دخلی، مسماری اور زمینوں پر قبضے جاری ہیں۔ حازم بنگوار کے بارے میں سب سے دلچسپ بات اس مسئلے میں ان کا کردارہے۔
north nazimabad is undergoing massive evictions, demolitions and land grabbing. the most interesting thing about Hazim Bangawar is his contribution to this issue. i hope the spotlight shines bright enough to highlight something that actually matters about such officials.
— SRG (@SanaRGondal) February 5, 2023
انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اسپاٹ لائت کسی ایسی چیز کو نمایاں کرے گی جو درحقیقت ایسے حکام کے بارے میں اہمیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بھنگوار گزشتہ ہفتے اپنے لباس اور انداز کے باعث گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔
حازم بھنگوار پر ٹرانسجینڈر اور ہم جنس پرست ہونے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا کہ وہ مرد ہیں اور ہم جنس پرستی کے قطعی حامی نہیں ہیں۔