کراچی چیمبر کا شہر میں امن وا مان سے متعلق سیاسی و عسکری حکام سے بڑا مطالبہ

کے سی سی آئی نے  وزیراعلیٰ و آئی جی سندھ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی ایس آئی حکام کو خط لکھ کر اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی او پر دہشت گرد حملے نے شہر قائد کی امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے، سرمایہ کار شہر چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گرد حملے نے شہر کی امیج کو بری طرح داغدار کردیا ہے ۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے مطابق کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گرد حملے شہر قائد کی امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پولیس آفس پر حملے کے وقت انچارج نشے میں دھت، چوکیاں خالی تھیں

کے سی سی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، ڈاریکٹر جنرل رینجرز(سندھ) کور کمانڈر کراچی، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ (آئی جی پی) کو خط لکھا ۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے سی سی آئی اس طرح کے خطرات کے بارے میں بار بار خبردار کرتا رہا ہے لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاقانونیت کی حالیہ لہر واضح طور پر بتاتی ہے کہ کراچی کا امن و امان کتنا نازک ہوچکا ہے۔ جلد از جلد مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔

کراچی چیمبر کے خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان سے متعلق مشترکہ اجلاس سے یہ پیغام بھیجنے میں مدد ملے گی کہ نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ اور دیگر سیکیورٹی حکام کے نام خط میں کہاہے کہ امن و امان کی خراب صورتحال نے اراکین میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے۔

کے سی سی آئی کے مطابق  صنعت کار اور تاجر کمیونٹی  شکوک و شبہات  کا شکار ہے کہ آیا شہر قائد میں میں کاروبار جاری رکھنا ہے یا کسی اور جگہ  منتقل ہو جانا چاہیے ۔

متعلقہ تحاریر