جامعہ این ای ڈی میں کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا ہے کہ کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ سے انٹرپرنور مائنڈ تیار کیے گئے ہیں، کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ پروگرام میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹرینرز پیٹر انتھونی اور ابراہیم ویڈت سمیت معروف ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے افسران کو تربیت دی
جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکیڈمی اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(UNIDO) کے تحت "کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ پروگرام میں بین الاقوامی اور ملکی معاشی ماہرین نے کراچی سمیت سندھ بھر کے 5 اضلاع سے 23 افسران کو تربیت فراہم کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
جامعہ این ای ڈی کے تعاون سے پاکستان کا پہلا گیمنگ اور اینیمشن سینٹر قائم کردیا گیا
کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ پروگرام میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹرینرز پیٹر انتھونی اور ابراہیم ویڈت سمیت معروف ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے افسران کو تربیت دی۔
جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق یو این آئی ڈی او کے پروجیکٹ این ای ڈی اکیڈمی، بزنس انکیوبیشن سینٹر اوریک کے زیرِاہتمام چھے ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ پروگرام ہوا۔
ترجمان فروا حسن نے بتایا کہ یو این آئی ڈی او کے پروجیکٹ (PAIDAR) پروگرام میں کراچی ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، لاڑکانہ اور تھر پارکر سے افسران شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب میں معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بزنس مائنڈ تیار کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ بے روزگاری کا مقابلہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف تربیتی پروگرام نہیں بلکہ انفرادی شخصیت کو انٹرپرنیور میں ڈھالنے کا نظام ہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر نے کہا کہ عصرِ حاضر انٹرپرنورشپ کا دور ہے۔
پروگرام کوآرڈینیٹر بدرالااسلام، ڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسرڈاکٹر بلال زاہد اور ڈی جی یو پی ایس خیر محمد کلوڑ کا کہنا تھا کہ عصرِ حاضر انٹرپرنورشپ کا دور ہے۔
یہ بھی پڑھیے
این ای ڈی یونیورسٹی اور یونائیٹڈ نیشن کے تحت “کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کا اہتمام
مقررین کا کہنا تھا کہ دور کے تقاضوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے اس تربیت سے معاشی بہتری کے راستے کھولے جاسکیں گے۔ تاکہ بے روزگاری کا مقابلہ کیا جاسکے ۔
اختتامی تقریب میں ڈیولپمنٹ رولر ایڈوائزر اینڈ نیوٹریشن کلیرو ڈی روزا نے بھی شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔