شرجیل میمن پی پی کیلئے سلو پوائزن: صحافی نے شرجیل اور راول کا کَچا چِٹھا کھول دیا

امتیاز چانڈیو نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کو پارٹی کے زہر قرار دیتے ہوئے ان فرعونوں کے سامنے نہیں جھکوںگا، راول میمن کی متعدد وڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی نے کہا کہ ان لوگوں نے سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے

صحافی امتیاز چانڈیو نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو پارٹی کے "سلو پوائزن ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری جیالے کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا ۔

نجی ٹی وی چینل "اب تک ” سے منسلک صحافی امتیاز چانڈیو نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کو پارٹی کے زہر قرار دیتے ہوئے ان فرعونوں کے سامنے نہیں جھکوں گا ۔

یہ بھی پڑھیے

شرجیل میمن نے جیل میں افغان بچوں کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

امتیاز چانڈیو نے ٹوئٹر پر شرجیل انعام میمن کو ان کے صاحبزادے راول میمن کی کرپشن  اور بدمعاشی کا پردہ چاک کرتے ہوئے ان لوگوں نے سندھ کو اپنے ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔

اب تک نیوز کے بیورو چیف امتیاز چانڈیو نے شرجیل میمن کے بیٹے راول  میمن کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک طویل پولیس پروٹوکول میں  سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔

صحافی نے راول میمن کی نجی وڈیو شیئر کی جس میں وہ متعدد فیشن ایبل ملکی و غیرملکی خواتین کے ہمراہ موجود ہیں۔ چانڈیو نے کہا کہ راول نیک  ہے تو میں بھی بزرگ ہستی ہوں۔

صحافی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن اور اس کا بیٹا راول نیک نمازی پرہیز گار ہیں، تو میں بھی بزرگ ہستی ہوں،میں نہ شراب پیتا ہوں، نہ سگریٹ نہ کوئی اور نشہ نہ عیاشی۔

امتیاز چانڈیو نے کہا کہ  میری عزت کرنا  تمام سرکاری جیالوں کا قومی فرض ہے۔ صحافی کا کہنا تھا کہ راول  نے کبھی آصف زرداری، بلاول کے حق میں بھی سوشل میڈیا مہم نہیں چلوائی ۔

چانڈیو نے کہا کہ راول نے آصف زرداری، بلاول کے حق میں بھی سوشل میڈیا مہم نہیں چلوائی مگر میرے خلاف سوشل میڈیا کے سرکاری ملازموں سے مہم ضرور چلوا رہے ہیں۔

اب تک نیوز کے بیورو چیف امتیاز چانڈیو نے کہا کہ میں کسی کی عزت تب تک نہیں کرونگا جب تک وہ عزت نہیں کرتے ہیں۔ اپنی عزت سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے ۔

چانڈیو نے کہا کہ  لاکھ نقصان اٹھانا پڑے اٹھائیں گے مگر کسی کی فرعونیت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ حساب برابر رکھنے کا عادی ہوں۔ سرکاری جیالے آپ کی ٹکے کی اوقات ہے۔

متعلقہ تحاریر