ملکی تاریخ کا پہلا ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم ڈاؤ یونیورسٹی میں نصب کردیا گیا

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے جدید ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم کا افتتاح کیا،نئے نظام سے ایک گھنٹے میں 600 سے زائد خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا سکے گا جبکہ سے ڈینگی کی تشخیص میں فوری مدد ملے گی

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں میں خون کے خودکار تجزیے کا جدید نظام نصب کردیا گیا۔ ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈاؤ یونیورسٹی میں نصب کیا گیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں نئے  نصب شدہ سسٹم خود کار طریقے سے خون کا تجزیہ کرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ڈیجیٹل نتیجہ ظاہر کردے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاؤ یونیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی  فوری ویکسین  بنانے کا اعلان

وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے نئے سسٹم کا افتتاح کیا ۔ نئے نظام سے ڈینگی کی تشخیص میں فوری مدد ملے گی جبکہ ایک گھنٹے میں 600 سے زائد خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا سکے گا۔

ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم کی تنصیب سے ڈینگی آئی ٹی پی اور دیگر امراض کے مریضوں کے خون میں سفید اور سرخ خلیوں کی تعداد اور دیگر تبدیلیوں کو فوری دیکھا جا سکے گا۔

 نئے نظام میں ایک گھنٹے کے دوران 600 سے زائد خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا سکے گا اور اس میں انسانی مداخلت صرف نمونہ مشین میں رکھنے تک محدود کر دی گئی ہے ۔

ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم سے قبل پہلے موجودہ سسٹم میں ہر مرحلے پر انسانی مدد کی ضرورت رہتی ہے۔ نیا نصب شدہ سسٹم ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ڈیجیٹل نتائج دے گا۔

ڈاکٹر عظمی بخاری نے  بتایا کہ ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم کی مشین میں صرف ایک مرتبہ خون کا نمونہ رکھنے کی دیر ہوگی، نتائج مشین پر ازخود ظاہر ہونے لگیں گے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہیماتولوجی آٹومیشن سسٹم (HAS) پاکستان میں نصب کیا جانے والا پہلا نظام ہے جس میں 15000 نمونوں کی خودکار نمونہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

ایلینیٹی فیملی (Alinity h-series) کو آج اور مستقبل دونوں کے لیے زیادہ صلاحیت، موافقت اور غیر متوقع  صورتحال میں پر اعتمادی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نظام جدید MAPSST کے ساتھ جدید آپٹیکل ٹیکنالوجی سسٹم خون کے سفید خلیوں کی چھ حصوں تقسیم کر کے آپٹیکل نتائج اور آپٹیکل آر بی سی اور پلیٹلیٹ تجزیہ کرتا ہے

فلوروسینٹ ریٹیکیولیٹڈ سیل کا بھی تجزیہ کرتاہے ۔فرسٹ پاس فلوروسینٹ NRBC تجزیہ کرتا ہے۔ ہیماٹولوجی آٹومیشن سسٹم سنگل موڈ آپریشن ہے۔

متعلقہ تحاریر