سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر کراچی میں ضمنی انتخابات روک  دیئے

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی  کے استعفوں سے خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دےدیا ہے، ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب روک دیا۔ عدالت  نے منگل کو قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب روک دیا جوکہ 16 مارچ کو شیڈول تھے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی  کے استعفوں سے خالی ہونے والی 9 نشستوں پر16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دےدیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی ایک اور جیت؛ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین قومی اسمبلی عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں بحال کرکے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات معطل کیے جائیں۔

دوران سماعت درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قیس منصور شیخ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 9حلقوں پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہونا تھے۔ اس کیلئے مجموعی طور پر187 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ای سی پی نے پی ٹی آئی کے 32 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے پنجاب سے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ارکان قومی اسمبلی  کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا تھا ۔

لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو ہدایت کی تھی کہ  تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی   کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ۔

متعلقہ تحاریر