کراچی سٹی کورٹ نے حسان نیازی کی رہائی کا حکم دے دیا
اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمہ میں گرفتار حسان نیازی کے ریمانڈ کی کراچی پولیس نے استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف حسان نیازی کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمہ میں پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں رہنما تحریک انصاف اور بیریسٹر حسان نیازی کے خلاف درج مقدمے کا متن پڑھ کر عدالت کو سنایا گیا۔ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کا دو ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن ، ڈاکوؤں کی متعدد کمیں گاہیں تباہ
لیگی رہنما بغض عمران میں بدکلامی اور اوچھی حرکتوں پر اتر آئے
حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے موکل کے خلاف سیاسی مخالفت ہر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، لہذا موکل کو بری کیا جائے۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے دو ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں پولیس نے سخت سیکورٹی میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنما بیرسٹر حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیاگیا۔
عدالت نے پولیس ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے حسان نیازی کو مقدمے سے رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
حسان نیازی کے خلاف جمشید کواٹر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد حسان نیازی کے وکلا نے کمرہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی۔









