وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی اہلیہ کا کینیڈین ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں مصروف

سوشل میدیا پر ایک وائرل کلپ کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نراد علی شاہ اونٹاریو کے دفتر میں اپنی اہلیہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنواتے ہوئے نظر ائے ہیں

 سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینیڈا میں اپنی اہلیہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو اور کچھ تصویریں گردش کررہی ہیں جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  ایک خاتون کے ہمراہ قطار میں کھڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم کلپ کی صداقت ابھی تک نامعلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی کو دھکے لگاکر پشتے تک لانا پڑا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کینیڈا کی جنوب مشرقی ریاست اونٹاریو میں کچنر میں واقع ڈرائیونگ لائسنس کے دفتر میں نیلی جینز اور سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

جیسے ہی سوشل میدیا پر وڈیو کلپ وائرل ہوا، سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ہیش ٹیگ” شیم ” یعنی کہ شرم کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی بیرون ملک بیک اپ پلان بنا رہا ہے۔ ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگوں کی بے حسی حد سے باہر ہے۔

تحریک انصآف کے ایک حامی نے وزیراعلیٰ سندھ کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ کو مثالی ترقی دینے کے بعد وزیراعلی نامراد علی شاہ نے فیصلہ کیا کہ اب اپنی بیوی کو ایک تھرڈ کلاس ملک کینیڈا کا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوا دیتے ہیں۔

تحریک انصاف کے حامی عمران افضل راجا نامی صارف نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ سندھ ہوتا تو وڈیرہ سائیں کاؤنٹر پر فقیروں کی طرح نہ کھڑے ہوتے لائسنس گھر آجاتا۔

کپاڈیہ نامی ایک صارف نے پی ٹی ائی، بول نیوز اور معید پیرزادہ کو وزیراعلیٰ سندھ کی وڈیو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ  مراد علی شاہ کینیڈا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کررہے ہیں۔

کپاڈیہ نے کہاکہ اکستان سیاسی اور معاشی بحران سے گزررہا ہے اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کینیڈا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔

صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ دوہری شہریت کا حامل ہیں؟ کیونکہ اگر آپ کینیڈا کے رہائشی نہیں ہیں تو آپ کینیڈا کا لائسنس حاصل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ تحاریر