پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کی خواتین سے متعلق گھٹیا گفتگو کا کلپ وائرل

تم کراچی والے اپنے جذبات دل میں رکھتے ہو اور باتھ روم میں نکالتے ہو،ہم لوگ جذبات دل نہیں رکھتے، جوپسند آگئی اسے اٹھالیا،جو پسند آگئی وہ اپنی ہوگئی،نبیل گبول

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول  کی معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں کچھ عرصے پہلے  کی گئی قابل مذمت گفتگو کی وڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی پی رہنما کوشدید تنقید کاسامنا ہے۔وفاقی وزیرشازیہ مری کی بہن عینی مری نے نبیل گبول کے بیان کی مذمت کردی۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان نے بائیکاٹ کے باوجود نادر علی کے شو میں آنے کی وجہ بتادی

خاتون نے شادی شدہ خواتین کی جسامت کا مذاق اڑانے پر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

 پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کی گزشتہ سال نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں خواتین کے حوالے سے کی گئی گھٹیا گفتگو کا کلب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پی پی رہنما نے نادر علی کو دیے گئے انٹرویو میں خواتین کا احترام کرنے پر کراچی والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ” تم کراچی والے اپنے جذبات دل میں رکھتے ہو اور باتھ روم میں نکالتے ہو،ہم لوگ جذبات دل نہیں رکھتے، جوپسند آگئی اسے اٹھالیا،جو پسند آگئی وہ اپنی ہوگئی“۔

اس پوڈ کاسٹ میں پی پی رہنما اور نادر علی انتہائی ذومعنی گفتگو بھی کی تھی جبکہ نبیل گبول نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پرپوز کرنے کا بھی اعتراف کیاتھا جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو سب سے خوبصورت سیاسی خاتون قرار دیا تھا۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری کی ہمشیرہ عینی مری نے نبیل گبول کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  کہ  پیپلزپارٹی  نبیل گبول یا پارٹی کے کسی دوسرے رکن کے غلط بیانات کی حمایت یا تائید نہیں کرتی۔ ایسی ذہنیت قابل مذمت ہے۔ پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کھڑی ہے اور پاکستان کی واحد ترقی پسند جماعت ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نبیل گبول اپنی حرکتوں کی وجہ سے خبروں  کی زینت بنے ہیں۔ اس قبل مار2020 میں انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کے ڈیفنس کراچی میں واقع بنگلے پر حملہ کرکے ان کے داماد حافظ عبدالبر کو مارنے کی کوشش کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر