میرے دادا کی یاد میں سندھ کے جانوروں اور انسانوں کو عزت دی جائے، ذوالفقار جونیئر
کاٹھور سے کراچی تک، ناظم جھوکیو سے نور جہاں تک۔ ایک شہری، معلم اور کارکن کے طور پر میں آپ کی پارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تیزی سے کام کرے، بھٹو کے پوتے کا شیری رحمان کے ٹوئٹ پر تبصرہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پران کے پوتے اور واحد جانشین ذوالفقار جونیئر نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں انسانوں اور جانوروں کے حقوق کیلیے آواز اٹھادی۔
ذوالفقار جونیئر نے کہا ہے کہ میرے دادا کی یاد میں سندھ سمیت پاکستان کے جانوروں اور انسانوں کو وہ عزت دی جائے جس کے وہ حق دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ذوالفقار جونیئر ملیر ایکسپریس سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان پر پھٹ پڑے
ذوالفقار جونیئر کا بحریہ ٹاؤن اور ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”4 اپریل کو ہماری عدالتوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی ایک واضح یاد دہانی بھی ہونی چاہیے“۔
انہوں نے کہا کہ” ذوالفقار علی بھٹو کے لیے انصاف مانگنے والے صدر زرداری کے ریفرنس کو 12 سال گزر چکے ہیں، جنہیں ایک فوجی آمر نے سپریم کورٹ کے ایک اور بینچ کے فیصلے پر لٹکا دیا تھا جو آج آئین کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس ریفرنس پر گرد جمع ہوگئی مگر بھٹو شہید کی آواز زندہ ہے“۔
In memory of my grandfather I suggest that humans and animals in Sindh (and ofc pak) are given the dignity they deserve. From Kathor to Karachi from Nazim Jhokio to Noor Jehan. As a citizen, academic and activist I implore your party to act swiftly. https://t.co/Ph2c2VFrpJ
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 4, 2023
شیری رحمان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے لکھاکہ میں تجویز کرتا ہوں کہ میرے دادا کی یاد میں سندھ (اور پاکستان) میں انسانوں اور جانوروں کو وہ عزت دی جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔ کاٹھور سے کراچی تک، ناظم جھوکیو سے نور جہاں تک۔ ایک شہری، معلم اور کارکن کے طور پر میں آپ کی پارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تیزی سے کام کرے۔