سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن

سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کی شکایت کے پیش نظر ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جج امجد علی ، جج محمد عبدالرحمان ، جج خادم سومرو ، جج ارباب علی ہاکڑو ، جج جواد اکبر اور ثناء اکرم منہاس کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

90فیصد مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی بڑھنے کے بجائے 15 فیصد گھٹ گئی

سڑکوں کی حالت زار نے سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کے ترقی کے دعوؤں کا پول کھول دیا

جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز کی سندھ ہائی کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان نے مذکورہ چھ ایڈیشنل ججز کو ایک سال کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں جج تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دےدی تھی۔

مذکورہ چھ ججز کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں سندھ ہائی کورٹ کا مستقبل جج مقرر کرنا ہے یا نہیں۔

تمام چھ ججز کل اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کی شکایت کے پیش نظر ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر