کراچی میں میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے شروع ہوں گے

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات شام اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ہوں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ٹائم ٹیبل کے مطابق میٹرک کے امتحانات 8 مئی کو شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بحران اور مہنگائی  نے دوائیں عوام کی پہنچ سے دور کردیں

 وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب میں گالی دیدی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات شام اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ہوں گے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق چیئرمین بورڈ نے کہا کہ رول نمبر سلپس جلد جاری کر دی جائیں گی۔

پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے گھر کے پتے پر بھیجے جائیں گے، ریگولر امیدوار اپنے سکولوں سے اپنی رول نمبر سلپس کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر