پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اینکر ثنا ہاشمی کو نشئی خاتون قرار دے دیا
فردوس شمیم نقوی نے اینکر ثنا ہاشمی کو نشئی قرار دیتے ہوئے پوچھا کیا آپ نے نیند کی گولیاں تو نہیں کھائی ہیں؟ انہوں نے پی ٹی آئی اور ملٹری اشٹیبلیمنٹ مذاکرات کو صلح حدیبیہ سے تشبیع بھی دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے نجی نیوز چینل جی ٹی وی کی اینکر ثنا ہاشمی کو نشئی خاتون قرار دے دیا جبکہ پی ٹی آئی اور ملٹری اشٹیبلیمنٹ کے درمیان مذاکرات کو صلح حدیبیہ سے تشبیع بھی دی۔
نجی نیوز چینل جی ٹی وی کے کرنٹ افیئر پروگرام میں شریک تحریک انصاف کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اینکر ثنا ہاشمی کو نشئی قرار دیتے ہوئے پوچھا کیا آپ نے نیند کی گولیاں تو نہیں کھائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی رہائشی خاتون کا اینکر جمیل فاروقی پر ریپ کی کوشش کا الزام
اینکر نے ان سے سوال پوچھا کہ تحریک انصاف نے اسٹیٹس کو کو توڑنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اپنے دور حکومت میں وہ خود اسٹیٹس کو کا حصہ بن گئے جس پر فردوس شمیم نقوی نے کورونا وباء کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے 135 ارب روپے عوام میں تقسیم کیے۔
اینکر پرسن ثناء ہاشمی کے سوال پر رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے اینکر پرسن پر سلیپنگ پِلز کھانے کا الزام لگا دیا؟#GTVNews #7se8 #FirdousShamimNaqvi #SleepingPills @sanaahash @Fsnaqvi pic.twitter.com/FVpbUqPr31
— GTV News HD (@GTVNewsPk) April 14, 2023
فردوش شمیم نقوی نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان اور ملٹری اشٹیبلیمنٹ اسٹیٹس کو کا حصہ ہیں جس پر اینکر نے انہیں کہا کہ آپ اج بھی اسی ملٹری اشٹیبلیمنٹ سے بات چیت کے زرو لگا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے دین میں صلح حدیبیہ بھی ہے اور فتح مکہ بھی، فردوس شمیم نقوی نے اینکر کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے بتائیں میں فتح مکہ کے قریب ہوں یا نہیں ؟۔
اینکر کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملٹری اشٹیبلیمنٹ سے مذاکرات کی کامیابی کا شارہ دیتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ کے بعد ابو سفیان بھی مسلمان ہوگئے تھے۔









