پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علی زیدی کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو فراڈ کیس میں درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر ترین رہنما اور سابق وفاقی علی زیدی کو سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے انہیں ان کے آفس کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پنجاب اور کےپی میں انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو عوامی انقلاب آئے گا، فواد چوہدری

کوئی احمق ہی انتخابات اکتوبر سے آگے لے جانے کی بات کرسکتا ہے، آصف زرداری

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب علی زیدی کو سادہ لباس اہلکار گرفتار کررہے تھے تو اس وقت پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ساتھ تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو گذشتہ روز درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ، مقدمہ ابراہیم تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ علی زیدی پر 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ ضلع ملیر پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی زیدی کو کراچی پولیس نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی کی گرفتاری کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علی زیدی کی  گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ ہے حکومت کی جمہوریت، فاششت لوگ- یہ ہمارا سندھ کا صدر ہے کوئی چور ڈاکو نہیں- کمال یہ ہے کہ ڈاکو ہم کو گرفتار کر رہے ہیں-

فردوس شمیم نقوی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو سندھ ہاؤس سے سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا، سندھ حکومت کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

فردوس نقوی نے الزام عائد کیا کہ سندھ ہاؤس ڈی ایچ اے میں پولیس نے توڑ پھوڑ کی، نہ ایف آئی آر دیکھائی نا کچھ بتایا جس نے ویڈیو بنائی اس کا موبائل توڑدیا۔

متعلقہ تحاریر