لیلۃ القدر: سندھ حکومت کا منگل کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کالجز منگل کے روز بند رہیں گے۔
سندھ حکومت نے 27 رمضان المبارک جسے لیلۃ القدر بھی کہا جاتا ہے، کو اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
لیلۃ القدر جسے دوسری صورت میں شب قدر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اسلامی کیلنڈر کی مقدس ترین رات سمجھی جاتی ہے۔ ایک عام خیال یہ ہے کہ اس رات حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے قرآن مجید کی پہلی آیات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیں تھیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کالجز منگل کے روز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اینکر ثنا ہاشمی کو نشئی خاتون قرار دے دیا
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی مذہبی موقع پر تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہوں۔ اس سے قبل 12 اپریل (21 رمضان المبارک) کو شہادت حضرت علی کی مناسبت سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات بھی 21 اپریل سے شروع ہونے والی ہیں جو پانچ روز تک جاری رہیں گی۔
اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان لیلۃ القدر کے موقع پر آج رات خصوصی عبادات کریں گے۔









