طالب عملوں سےجنسی زیادتی کرنے والا سارنگ شر باعزت بری؛ شہریوں کی عدالت پر لعنت ملامت

خیر پور کی سیشن کورٹ نے اپنے طالب علموں کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر وڈیوز بنانے والے سارنگ شر کو باعزت بری کردیا ،چند سال سوشل میڈیا پر  قبل سارنگ  شر کی ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی تھی

خیر پور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ نے کئی  معصوم بچے اور بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت  ریٹائرڈ سرکاری اسکول ٹیچر سارنگ شر کو  با عزت بری کردیا  ہے ۔

سندھ کے شہرخیبرپور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارنگ شر نامی درندہ صفت ریٹائرڈ سرکاری  ٹیچر کو طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ  بنانے کے مقدمے میں  بری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں جعلی پیر نے کالے جادو سے 9 بچوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

چند سال قبل سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ درندہ صفت  جنسی مریض سارنگ شر معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

خیر پور کے درندہ صفت استاد سارنگ شر کی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آنے کے بعد دہشت گردی، ٹیلی گرافک ایکٹ وزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شواہد اور پولیس رپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سارنگ شر کو طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کے کیس میں بری کر دیا۔

سماجی کارکن ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے عدالت پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ریپسٹ سارنگ شر نے معصوم بچے کے ساتھ زنا کیا اور  عدالت نے زانی مجرم کو بری کر دیا۔

سماجی کارکن ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے ٹوئٹر پیغام میں انتہائی سخت جملے لکھتے ہوئے کہا کہ  ثبوت ہیں تو بھی عدالت نے اندھا فیصلہ دے دیا،ہے۔ عدلیہ پر لعنت اور آپ کے نظام پر بھی لعنت۔

معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ جبران ناصر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے سارنگ شر کو  عدالت  نے بری کردیا ۔

ایڈوکیٹ جبران ناصر نے کہا کہ  اطلاعات ہیں کہ ان کی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ کیا سندھ حکومت اس کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرے گی؟۔

جبران ناصر نے بتایا کہ کورٹ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سارنگ شر کو پی پی سی 337 کے تحت جنسی زیادتی کے جرم میں درج ایک نہیں بلکہ تین الگ الگ ایف آئی آرز میں بری کر دیا۔

کورٹ رپورٹر شاہد حسین نے سارنگ شر کی  وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ  انصاف کا قتل؟ طالب علم سے بدفعلی کرنے والا ٹیچر سارنگ شر کو خیر پور کی عدالت نے باعزت بری کردیا۔

متعلقہ تحاریر