کراچی میں 120 روز میں 186 قتل، 19ہزار موٹر سائیکلز، 10 ہزار موبائل فونز چھینے گئے

کراچی میں  ابتدائی چار ماہ میں 186 افراد قتل کر دیئے گئے جبکہ  29 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔ رپورٹ نہ ہونے والے اعداد و شمار کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا

کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت گری لوٹ مار چوری اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور بینک ڈکیتی کے 29 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو گئے  جبکہ رپورٹ نہ ہونے والے اعداد و شمار کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

کراچی میں  ابتدائی چار ماہ میں 186 افراد قتل کر دیئے گئے  جبکہ  29 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔ رپورٹ نہ ہونے والے اعداد و شمار کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیے

طالب عملوں سےجنسی زیادتی کرنے والا سارنگ شر باعزت بری؛ شہریوں کی عدالت پر لعنت ملامت

سٹیزن پولیس لائون کمیٹی (سی پی ایل سی )کے اعداد و شمار نے آئی جی سندھ کے تمام دعوؤں کی قطعی کھول دی ۔شہر میں مجموعی طور پر 29 ہزار 365 وارداتیں رپورٹ کی گئیں جبکہ  186 افراد کو ابتدائی چار ماہ میں قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ 4ماہ میں 9 ہزار 464 شہریوں کے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 4 ماہ کے دوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اغوا برائے تاوان کی 2 بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ بینک ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

پولیس نے 211 کاریں، ایک ہزار 69 موٹر سائیکلیں ریکور کیں، مختلف کارروائیوں میں 161 موبائل فون ریکور کیے گئے ۔ مجموعی طور پر ہر ماہ 2 ہزار 366 موبائل چھینے گئے اور ہر ماہ 4738 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئیں ۔

متعلقہ تحاریر