محسن نقوی کی شر پسند عناصر کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی منظوری

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں ملوث بلوائیوں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی منظوری دیتے ہوئے ملزمان، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کے لیے موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں ملوث بلوائیوں کے خلاف  پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی منظوری دے دی ہے ۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول اور ملٹری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیے

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے9مئی کے بلوائیوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لانے کی منظوری دی۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں پنجاب کی عبوری ایگزیکٹو نے9مئی کے سانحہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکام کو اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فوٹیجز، تصاویر اور دیگر ذرائع سے  بلوائیوں کی شناخت  کا عمل جاری ہے ۔انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء کو سیکیورٹی حکام نے بریفنگ  بتایا کہ  9 مئی کے حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے جیو فینسنگ کی جارہی ہے جبکہ نادرا کے ڈیٹا بیس سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے ۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  صوبائی حکام کو ہدایات دیں کہ نجی و سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملزمان، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کے لیے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف الیکشن کمشنر کو خط؛ صوبے کی صورتحال سے آگاہ کیا

دوسری جانب پنجاب پولیس  نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ  9مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ ، آتش زنی میں ملوث تین ہزار  سے زائد  شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے ۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق صوبے میں احتجاج کے دوران پولیس کی 94 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ تشدد کے واقعات میں پولیس کے 162 افسران و اہلکار  زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 27 ، راولپنڈی میں 19، فیصل آباد میں 21، میانوالی9، ملتان میں 4، سیالکوٹ میں 5، گوجرانوالہ  اور اٹک میں پولیس کی تین گاڑیاں جلائی گئیں۔

متعلقہ تحاریر