9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں، شرجیل انعام میمن
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں جو کچھ کیا ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے کیا۔
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ تشدد میں ہمارے لوگ ملوث نہیں، لیکن ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پرتشدد کارروائیوں میں پی ٹی آئی والے ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے، انتشار چاہتے ہیں، عمران خان نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ہم عدالتوں میں بھی گئے اور ہمیں تو کسی نے نہیں کہا "گڈ ٹو سی یو”۔
یہ بھی پڑھیے
مولانا فضل الرحمان نے اچانک دھرنا کیوں لپیٹ دیا؟
چیف جسٹس کے اقدامات سے سپریم کورٹ کے اندر ’عدالتی بغاوت‘ کا ماحول پیدا ہوا، مریم نواز کا دعویٰ
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ ان لوگوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے سب کچھ کیا۔ علی زیدی جیسے لوگوں کو سیاست کی اے بی سی بھی نہیں آتی، علی زیدی کونسلر کا الیکشن ہار گئے، بعد میں ایم این اے بن گیا۔
رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں تین بسوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک بس جلا دی گئی، بسوں کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔