کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے مہنگی؛ 31 مئی کو مزید 5 روپے اضافے کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نےنے وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 55 پیسے مہنگی کردی جبکہ کے الیکٹرک نے  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  ساڑھے 5 روپے اضافے کا مطالبہ کررکھا  ہے جس پر فیصلہ 31 مئی کو ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کے احکامات پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق کا عید سے قبل اہلیان کراچی کو تحفہ، بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی

وفاق کا عید سے قبل اہلیان کراچی کو تحفہ، بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے شہرقائد کے مکینوں پر بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ  ایک روپے 55 پیسے کا اضافہ کردیا۔اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی فیصلہ نو ٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق اضافی وصولیاں مئی سے جولائی 2023 کے دوران کی جائیں گی ۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے پانچ روپے سترہ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں انچاس پیسے فی یونٹ بڑھانے کی الگ درخواست بھی دی۔نیپرا ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ اکتیس مئی کو ہوگا۔

متعلقہ تحاریر