کراچی: جیو کے سینئر صحافی زبیر انجم پولیس وردیوں میں ملبوس افراد کے ہاتھوں اغوا
پولیس موبائل اورڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار افراد کا ماڈل کالونی میں زبیر انجم کے گھرپر دھاوا،اہلخانہ کو زد وکوب کیا، صحافی کا موبائل اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی لے گئے،ایس ایس پی کورنگی کاگرفتار ی سےانکار، کے یوجےکا صحافی کے اغوا کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

جیو نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد ماڈل کالونی کراچی میں واقع ان کے گھر سے اغوا کرکے لے گئے۔ایس ایس پی کورنگی نے زبیر انجم کی گرفتاری سے انکار کردیا۔
کراچی یونین آف جرنلسٹ نے زبیرانجم کے اغوا کےخلاف آج دوپہر ساڑھے 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون وکیل کا عمران ریاض کی زندگی کے حوالے سے سنگین خدشات کااظہار
سمیع ابراہیم کی واپسی مگر عمران ریاض تاحال لاپتہ؛ حکومت کے متضاد دعوے
جیونیوز کےا یگریکٹو پروڈیوسر زبیر انجم کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے رہائشی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق گزشتہ رات دو پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد آئے اور زبیر انجم کواغو ا کرکے لے گئے۔
جیونیوز کے پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس اہلکار گھر سے اٹھاکر لے گئے pic.twitter.com/pT7PfHM61g
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 5, 2023
زبیر انجم کے بھائی وجاہت انجم نے جیونیوز کو بتایا کہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، زبیر کا معلوم کیا اور انہیں اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے۔لاپتہ صحافی کے بھائی کے مطابق اہلکار زبیر کی شناخت سے لاعلم تھے اور گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
وجاہت کے مطابق ان کے گھر میں داخل ہونے والے کچھ افراد پولیس کی وردیوں اور کچھ سادہ لباس میں ملبوس تھے جبکہ ایک کے علاوہ تمام افراد کے چہروں پر نقاب تھے، اہلکار زبیرانجم کا موبائل فون اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کو زد وکوب بھی کیا۔
زبیر انجم کے بھائی وجاہت کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ایس ایس پی کورنگی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو زبیر انجم کی گرفتاری سے متعلق اطلاع نہیں،ضلع کورنگی کے کسی تھانے کی پولیس نے زبیر انجم کو گرفتار نہیں کیا،واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
KUJ will hold a protest today at 3:30pm against the abduction of Geo News Journalist Zubair Anjum. According to his brother, Anjum was picked up last night by men who arrived at his house in two Sindh Police mobiles and a double cabin vehicle
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 6, 2023
دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹ ( کے یو جے) نے صحافی زبیر انجم کے اغوا اور جبری گمشدگی کیخلاف آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔









