سندھی زبان سے متعلق نصیرالدین شاہ کی کم علمی پر تنقید کے نشتر برس گئے
معروف بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ نے کہا کہ بلاشبہ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی جس پر سوشل میڈیاصارفین نے ان کی لاعلمی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصحیح کی اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا

مشہور بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرائیکی ، پنجابی،پشتو سمیت کئی زبانیں بولی جاتی ہے تاہم سندھی زبان ناپید ہورہی ہے۔
مشہور و معروف بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں سندھی زبان نہیں بولی جاتی ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مغل اتنے ہی برے تھے تو ان کا تعمیر کردہ تاج محل اور لال قلعہ گرادو، نصیر الدین شاہ
پدم بھوشن، پدم شری اعزاز سمیت کئی بھارتی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار نصیرالدین شاہ نے سندھی کو پاکستان نہ بولی جانے والی زبان قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکار نصیر الدین شاہ کی کم علمی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں سندھی زبان بولی جاتی ہے ۔
معروف اداکارنے کہا کہ بلاشبہ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی جس پر سوشل میڈیاصارفین نے ان کی لاعلمی پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان کے نجی پشتو چینل خیبر ٹی ویکے ڈاریکٹر حسن خان نے کہا کہ میں نے سنا تھا نصیرالدین شاہ باخبر شخص ہیں تاہم اب یہ غلط معلوم ہو رہا ہے ۔
I have heard – now wrongly- that this man is very well informed person..
— Hassan khan (@hasankhyber) June 7, 2023
رضوان کریم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نصیرالدین شاہ نے صرف لاہور اور کراچی دیکھا ہے اور اسے ہی پاکستان سمجھا ۔خیر کوئی بات نہیں۔
شاہ جی نے لاہور اور کراچی دیکھی ہے اور پاکستان سمجھا ہے- کوئی بات نہں
— Rizwan Karim (@RKQalandar) June 6, 2023
ڈاکٹر زاہد پرویز نے نصیر الدین شاہ کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انگریزی اور اردو میڈیم کے بعد صرف سندھی میڈیم اسکول ہیں ۔
and only sindhi medium is in pakistan in schools after english and urdu medium ..
— dr zahid pervez (@zahidpervez) June 6, 2023
احسن ظفر نامی ایک صارف نے وڈیو کلپ کو ایڈیٹڈ قرار دیا ۔ کلپ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی بھنویں اوپر جاتی ہیں کیونکہ وہ مزید کچھ کہنے والا ہے۔
Based on how this clip is edited and where it cuts off I'm pretty sure this was either a joke or a callback to a previous part of the interview. His eyebrows go up just before the clip ends as of he's about to say more.
— Ahsan Zafar (@ahsanzee) June 6, 2023









