پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی سے التجائیں؛ میئر کراچی کیلئے حمایت مانگ لی

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ  جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کراچی کا شہری نہیں بلکہ غیر مقامی شخص ہیں مگر میں کراچی میں پیدا ہوا  ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یو سیز چیئر مینز سے التجا ہے ہمارا ساتھ دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے محنت   سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی حمایت مانگی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے کراچی میں اپنا میئر منتخب  کروانے کے لیے سخت سیاسی مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے  حمایت مانگ لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا

کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے  کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے ارکان سے ملاقات کرکے ان کی حمایت طلب کی ۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے کہاکہ ہم  تحریک انصاف کے یونین کونسل (یو سی)کے چیئرمینزسے درخواست کرینگے  کہ میئر کراچی کے لیے ہماری حمایت کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم  پی ٹی آئی کے چیئرمینز  یونین کونسل (یو سی ) سے التجا کرتے ہیں ہمیں ووٹ دیں باقی ان کی مرضی وہ ووٹ دیتے ہیں یا نہیں دیتے ہیں۔

 پی پی رہنما سعید غنی نے جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار  حافظ نعیم الرحمان کو غیر مقامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو  کراچی میں پیدا بھی نہیں ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے  کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا جبکہ سلمان عبداللہ مراد  بھی اسی شہر میں پیدا ہوا  مگر حافظ نعیم ا لرحمان کا معلوم نہیں وہ کہاں پیدا  ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

غیر منتخب مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کی راہ ہموار، ترمیمی بل منظور

امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔

میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا  کہ  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پولیس  کے ذریعے ہمارے منتخب چیئرمینز کو لاپتہ کرنے میں ملوث ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے  ارکان کے 11 نمبر کم ہو جائیں گے جبکہ ہمارے نمبر  40  تک بڑھ جائیں گے ۔

میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ انہیں پتہ ہی نہیں حلقہ بندیاں جعلی ہیں،ووٹر لسٹیں جعلی ہیں۔الیکشن کمیشن یرغمال بن رہا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دینگے  جبکہ سعید غنی نے انہیں کراچی کے مقامی نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

پی پی رہنما  سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان  غیر مقامی شہری ہیں  ۔ وہ کراچی میں پیدا نہیں ہوئے ۔وہ خود بتادیں کہ وہ کراچی میں پید اہوئے ہیں کیا ؟ ۔

متعلقہ تحاریر