میئر کراچی انتخاب؛ عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے چیئرمینز مخمصے کا شکار

پیپلزپارٹی نے 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاسی حکمت عملی اور سرکاری مشینری کا استعمال کرکے اپنا میئر کراچی منتخب کروانے کی راہ ہموار کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے یوسی چیئر مینز نے عمران خان کی ہدایت کے برخلاف  جماعت اسلامی کو ووٹ دینے سے انکار کیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے 9 مئی کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال  کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی اور سرکاری مشینری کے استعمال سے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب کرنے کی انتظامات پورے کرلیے۔

پیپلزپارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے منتخب یونین کونسل (یو سی) چیئرمینز کو کراچی کے میئر سے انتخابی عمل سے دور ہونے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

 پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی سے التجائیں؛ میئر کراچی کیلئے حمایت مانگ لی

کراچی سے منتخب یونین کونسل کے چیئرمینز نے میئر کراچی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو عدم مشاورت کا نتیجہ قرار دیا ۔

میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے چند روز قبل عمران خان سےزمان پارک میں ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے میئر کراچی کے لیے ان کی حمایت کی ۔

چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے  جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دیں گے ۔

عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 42 یوسی چیئرمینز نے کراچی کے میئر کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیااور کہاکہ پارٹی چیئرمین نے ہم سے مشاورت نہیں کی ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 24 یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمینز نے میئر کے انتخاب کے موقع پر غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا جس سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچے گا ۔

نجی نیوز چینل سے منسلک رپورٹر فیض اللہ سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرنے والے اسد امان کچھ دن قبل لاپتہ ہوگئے تھے ۔

فیض اللہ سواتی نے ایک درخواست کا عکس شیئر کیا  جس میں اسد امان کے بھائی نے پولیس کو اپنے بھائی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اور انہیں بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

فیض اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ اسد امان کے بھائی کا کہنا ہےکہ اج اپنے بھائی کو ٹی وی دیکھا مگر مجھے نہیں معلوم وہ کہاں ہیں جبکہ ایک اور منتخب نمائندہ سلمان بھی لاپتہ ہے ۔

یوسی چیئرمین اسد امان نےکہا کہ ہم چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف تھےاور ہیں مگر جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نمائندے کو ووٹ دیں گے ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دیں گے اور جس نے انہیں ووٹ نہیں دیا اسے نااہل کروائیں گے

تحریک انصاف کے بلدیاتی منتخب نمائندے9 مئی کے بعد کی صورتحال سے بہت پریشان ہیں جبکہ سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کے علیحدگی کے بعد بے یقینی بھی بڑھ گئی ۔

متعلقہ تحاریر