کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

کراچی پولیس کے مطابق شہر میں 426 عید گاہوں سمیت ہزاروں مساجد میں نماز عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی تعینات کی جائے گی جبکہ گزشتہ سال جاری کیے گئے کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے قابل استعمال رہے گے

کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ  کے حوالے سے سخت سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ شہر میں ساڑھے تین ہزار مساجد جبکہ 426عید گاہوں پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے جائیں گے ۔

کراچی پولیس نےعید الاضحی کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ شہر قائد میں 426 عید گاہوں سمیت  ہزاروں مساجد میں نماز عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی تعینات کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی  پلان کے مطابق 2020 اور2021 میں کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ رواں سال بھی کار آمد رہے گا۔ پولیس نے1500 مقامات کو حساس ترین قرار دے دیا ہے ۔

کراچی مجموعی طور پر 500 سے زائد  مقامات پر کھالیں جمع کی جائیں گی۔  شہر  مساجد اورامام بارگارہوں میں نمازعید کے اجتماعات کے لیے فول پروف سیکیورٹی  کا انتظام کیا جائے گا ۔

کراچی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کے ذبح کو منظم کرنے کے لیے اس مقصد کے لیے 317 مخصوص مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام اہلکارغیر متزلزل چوکسی برقرار رکھے گی۔ پولیس اہلکار کسی بھی ممکنہ حفاظتی خدشات کو فوری طور پر دور کرے گی۔

انتظامیہ نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔پولیس اور شہری انتظامیہ فراہم کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ تحاریر