سیپکو کے زیر اہتمام شہید ملازمین کے ایصال ثوات کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد

تقریب میں شہید ہونے والے لائن مین ساتھیوں کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا کرائی گئی۔

سکھ:  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو) سکھر کے زیر اہتمام یوم شہداء کا دن منایا گیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جلسہ و انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو، سید زاہد حسین شاہ، ڈاڈا دیدار حسین ، اشفاق مہر ، ہدایات اللہ کورائی ، نذر محمد میمن ، عبدالمالک سومرو، خلیل ڈومکی، عبدالخالق ساوند، عباس علی سمیت سیپکو ملازمین کے تمام شعبہ جات و سب ڈویژن کے عہدے داروں و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈی سی سکھر کی زیرصدارت اہم اجلاس کا انعقاد

سکھر اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا تاجروں کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ

تقریب سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی ایک حساس ادارہ ہے اور یہ ایسا چھپا ہوا دشمن ہے جو نظر نہیں آتا اس لئے لائن مین کام کرتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کریں اور مکمل طور پر حفاظتی تدابیر و ٹی اینڈ پی کا استعمال کریں۔ کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے۔

تقریب میں شہید ہونے والے لائن مین ساتھیوں کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا کرائی گئی۔

اختتام تقریب شرکاء نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعہ کے خلاف ہائی کورٹ تا گلوبل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو) سکھر کے رہنماؤں شجاعت علی گھمرو ، سید سید زا ہد شاہ و دیگر نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سوئیڈن واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا، ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن ناموس رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور نوٹس لیکر سویڈن سفیر کو ملک بدر کریں اور ان سے تمام تعلقات ختم کرکے اقوام متحدہ میں سخت احتجاج ریکارڈ کرائے تاکہ آئندہ اسلام دشمن طاقتیں ایسی گھاؤنی حرکت نہ کر پائیں۔

متعلقہ تحاریر