میئر سکھر نے رائل پلازہ کے متاثرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرادی
بیرسٹر ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ سکھر کو پیرس بنانے کا کبھی نہیں کہا البتہ یہ ضرور کہا ہے سکھر کو ترقی یافتہ اور صاف ستھرا شہر ضرور بنائیں گے، جس کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
سکھر: بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سکھر کے تاریخی بیراج اور لینس ڈاﺅن پل کی تزئین و آرائش کی جائیگی، سکھر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، رائل پلازہ کے رہائشیوں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی اور متاثرین اور ضلعی انتظامیہ ملکر اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دیکر معماملہ کو حل کرایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہاﺅس میں ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کی لیبر کالونی کے فلیٹ غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا اور اس میں ملوث چاہے وہ سرکاری افسر ہو یا دیگر مافیا ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر لوٹے جانے والے شہریوں کو انکے معاوضہ دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
سیپکو کے زیر اہتمام شہید ملازمین کے ایصال ثوات کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈی سی سکھر کی زیرصدارت اہم اجلاس کا انعقاد
بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ نیو گوٹھ روڈ کا تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائیگا، اس سے قبل کچھ عناصر نہیں چاہتے تھے کہ یہاں ترقیاتی کام ہوں اب نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد روڈ کی تعمیر شروع ہو جائیگی۔
انہوں نے سکھر کے شہریوں کو خوشخبری دی کہ سکھر میونسپل کارپوریشن نے نو عدد کچی آبادی ڈکلیئر کی ہے اور ان پر رہائش پذیر افراد کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے کام شروع کر دیا گیا۔ اگر کوئی افراد الاٹمنٹ کے حوالے سے رشوت یا اضافی رقم طلب کرتا ہے تو اس کی شکایات درج کرائیں اس کے خلاف بھرپور محکمہ جاتی کارروائی کرینگے۔
انہوں نے سکھر کے نام نہاد بلڈر مافیا کو چلینچ دیا کہ وہ سکھر شہر کو خیر باد کہہ کر کے کہی اور چلے جائیں بصورت دیگر ان کو محکمہ جاتی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑیگا، جس کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سکھر کو پیرس بنانے کا کبھی نہیں کہا البتہ یہ ضرور کہا ہے سکھر کو ترقی یافتہ اور صاف ستھرا شہر ضرور بنائیں گے، جس کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت کیلئے گرانڈ منظور ہو گئی ہے اور انشاءاللہ اس پر بھی جلد کام شروع ہوگا انہوںنے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ شہرکی تعمیر و ترقی میں متعلقہ محکموں کے عملے کیساتھ تعاون کریں ۔