محکمہ موسمیات کی 25 اور 26 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے موسلادھار بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز  ساحلی شہر کے کچھ تیز بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25 اور 26 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رائل پلازہ کے مکینوں اور دوکانداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میئر اور ڈپٹی میئر سکھر

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سجاول، قمبر شہدادکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کا موسم جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں نمی برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات نے بندرگاہی شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جمعہ کو سب سے زیادہ 41.6 ملی میٹر بارش نارتھ کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ تحاریر