سیاحت کے فروغ کے لیے سکھر میں فیری سروس کا آغاز کردیا گیا

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ تفریح کے مواقع بھی فراہم کریں۔

سکھر: چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے لب مہران سے لینس ڈاﺅن برج تک فیری سروس کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے شہریوں کو تفریح کے مواقع میسر ہوں گے، دریائے سندھ کے خوبصورت نظاروں سے شہری محظوظ ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

9 مئی کا واقعہ فوج اور آرمی چیف کے خلاف بغاوت تھی، وزیر اعظم کا الوداعی خطاب

سینیٹ نے وقت پر انتخابات کرانے کی قرارداد منظور کرلی

سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے دونوں اطراف تاریخی مقامات میں، تفریح کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قدیم تاریخی مندر سادھو بیلہ ، سکھر بیراج لینس ڈاﺅن برج لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیری سروس ہفتہ میں تین فیلیمز کیلئے چلائی جائے گی ، فیریز کا مناسب کرایہ رکھا گیا تاکہ ہر کوئی سروس حاصل کرسکے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ تفریح کے مواقع بھی فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے نئے پارکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر