عوام جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے، ایس ایس پی سکھر

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا ہے مجرم چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نا ہوں قانون کے شنکجے سے بچ نہیں پاتا ہے ، سکھر پولیس سماجی برائیوں سمیت جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم آرائیاں سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسنین ، یوتھ ونگ ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد شعیب آرائیں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ بھر میں لمپی اسکن ڈیزیز کے خلاف فری ویکسی نیشن مہم  کا آغاز

ملاقات میں وفد نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کو مرکزی تنظیم آرائیاں سکھر کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر تحفہ کھجور پیش کیا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت ٹریفک کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور انہیں عوامی خدمت پر سلام پیش کیا

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک  نے مرکزی تنظیم آرائیاں سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسنین اورانفارمیشن سیکریٹری ضلع سکھر محمد شعیب آرائیں سمیت دیگر عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی سنگھار ملک نے کہا کہ تاکہ شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے پولیس شہری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ تحاریر