قائم مقام گورنر نے شرجیل میمن سے وزارت اطلاعات کا حلف لے لیا

شرجیل انعام میمن کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی موجود، تینوں اہم شخصیات پر نیب کیسز درج ہیں۔

گورنر ہاؤس سندھ میں پیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت اطلاعات کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں صوبائی وزراء، سعید غنی، ناصر شاہ، گیان چند، سردار شاہ، اعجاز جکھرانی، مشیران، معاونین خصوصی اور صوبائی سیکریٹریز شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر برائے اطلاعات کا حلف لینے پر مبارک باد دی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چشم فلک یہ دن بھی دیکھ رہی ہے کہ تین وہ سیاسی شخصیات جن پر نیب کے مقدمات ہیں وہ ایک اہم آئینی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی پر نیب نے ناجائز اثاثوں کا مقدمہ بنایا ہوا ہے۔

نیب نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اور وزارت اطلاعات کا حلف لینے والے شرجیل میمن پر آمدنی سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس نیب میں درج ہے۔

متعلقہ تحاریر