وزیراعلیٰ سندھ کی چائینیز قونصلیٹ آمد، چینی اساتذہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین چائینیز اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چائینیز قونصل جنرل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے وین دھماکے کے حوالے سے بریف کیا اور واقعہ کی مکمل  طورپر تحقیقات کی یقین دہائی کرائی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کراچی یونیورسٹی کا واقعہ کو کوئی حادثہ نہیں بلکہ دہشتگردی تھی۔

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چائینیز قونصلیٹ آمد پہنچے اور قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے دھماکے کے نتیجے میں 3 چائینیز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث افرادکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شرجیل انعام میمن کا ملیر پریس کلب کے باہر فائرنگ کا نوٹس

دادو میں آتشزدگی،20 جھونپڑیاں، مال مویشی خاکستر

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چائنیز ماہرین کی ملک و صوبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ سازشی عناصروں کو پاکستان اور چین کی شراکت داری پسند نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ اس قسم کی سوچ اور کرداروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا واقعہ کے فوری بعد چائینیز قونصلیٹ آمد پر قونصل جنرل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس ڈیپارٹمنٹ کے نزدیک چائینیز اساتذہ کی گاڑی کو بلوچ لبریشن آرمی کی ایک خودکش خاتون حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی ٹیچر ہلاک اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کراچی یونیورسٹی حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ دہشتگردی ہے۔ دہشتگردی کے اس واقعے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ دہشتگردی بزدلوں کا کام ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بزدل لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور دہشتگردی کرتے ہیں، کراچی یونیورسٹی جیسے واقعات میں ملک دشمن لوگ ملوث ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر