دعا زہرہ کیس: سیشن کورٹ کے تحریری فیصلے نے والد کے لیے سہولت پیدا کردی

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری صحت 7 یوم میں مدعی کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرہ اغواء کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، تحریری فیصلے کے مطابق عدالت سمجھتی ہے کہ مغویہ دعا زہرہ کی عمر پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری صحت اور درخواست گزار کی جانب سے 24 جون کو جمع کرائے گیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق درخواست کا فیصلہ کریں ، سیکریٹری صحت 7 یوم میں درخواست گزار کی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست پر کوئی فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس میں معاشرے کا دوغلاپن عیاں ہوگیا، سید زین رضا

تفتیشی افسر کے بیان سے  دعا زہرا کیس میں مزید پیچیدگیاں ہوگئیں

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر سیکریٹری صحت کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل دیں تو عدالت کو بھی آگاہ کیا جائے۔ سیکریٹری صحت مختصر مدت میں تمام کام مکمل کریں۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اس بات کا جائزہ بھی ضروری ہے مغویہ نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا یا بہلا پھسلا کر گھر چھوڑوایا گیا، لہٰذا عدالت کیس میں مزید تحقیقات کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اپنے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے، تمام شواہد جمع کراکر تفتیشی افسر کیس کا ضمنی چالان جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ 25 جون کو کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرہ کیس میں مزید تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ تحاریر