این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا معاملہ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا
پی ایس پی کے رہنما کے وکیل حسان صابر نے این اے 245 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں دلائل مکمل کرلیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی والی نشست این اے 245 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے مرکزی رہنما ارشد بوہرا نے ایڈووکیٹ حسان صابر کی توسط سے موقف اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
ظہیر احمد کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے کا لگا ، ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگا
بابر غوری اس جال میں پھنس گئے جس میں عشرت العباد نہیں پھنسے تھے
دوران سماعت ایڈووکیٹ حسان صابر نے موقف اختیار کیا کہ این اے 245 میں الیکشن 27 کے بجائے 31 جولائی اتوار کے دن رکھا جائے ۔ تاکہ عوام اپنا حق رائے دہی صحیح طریقے سے استعمال کرسکیں۔
ایڈووکیٹ حسان صابر کا کہنا تھا جس طرح این اے 240 میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ کم رہا ، خدشہ ہے کہ اس میں بھی ٹرن آؤٹ کم رہے گا
الیکشن کمیشن نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ۔ محرم آنے والا ہے اس لیے تاریخ تبدیل نہیں ہوسکتی ہے۔
ایڈووکیٹ حسان صابر کا کہنا تھا محرم میں مجالس عمومی طور پر شام کو ہوتی ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر اے جی سندھ ، الیکشن کمیشن کے وکیل و دیگر فریقین کو طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔









