کراچی میں سیلابی صورتحال، پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری
اسلام آباد: کراچی کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث پیداشدہ سیلابی صورتحال اور پانی کے ریلوں کے دوران پاک بحریہ کا امدادی آپریشن بھرپور انداز میں بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
پاک بحریہ نے سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال میں ہر ممکن امداد فراہم کی اور سیلاب زدہ گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی ، آرمی چیف کا بروقت دورہ
بارشوں سے کراچی کا نظام تباہ، نادیہ حسین اور منشاء پاشا کی سندھ حکومت پر تنقید
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑی مقدار میں بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا۔
پاک بحریہ کے جوان شیر شاہ ، صدر، لیاری، بزرٹا لائن ، پنجاب چورنگی اور ماڑی پور سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے پاک بحریہ موجودہ صورتحال میں ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔









