سکھر بیراج کے دروازوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،مزید 4 لاشیں برآمد
خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں دریامیں بہہ کر آئی تھیں اور بیراج کے گیٹ نمر40،41 اور 60 میں پھنس گئیں تھیں، ریسکیو ٹیموں نے چاروں لاشیں نکال لیں

سکھرمیں دریائے سندھ پر واقع سکھر بیراج کے دروازوں سے دریا میں بہہ کر آنے والی نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے خاتون سمیت مزید 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر ریلوے اسٹیشن دریا میں تبدیل، انتظامیہ خواب غفلت سے جاگ نہ پائی
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری
سکھر بیراج کے اپ اسٹریم میں خاتون سمیت چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، جن کی اطلاع ملنے پر سکھر بیراج پر شہریوں کا ہجوم جمع ہوگیا ۔شہریوں نے بیراج سے لاشیں ملنے کی کی اطلاع فوری طور پر مقامی ریسکیو اور ایدھی سینٹر سکھر کو دی ۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا بندوبست کیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق دریا میں بہہ کر آنے والی 4لاشیں سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 40 ، 41 اور 60 میں پھنس گئیں تھیں جنہیں فوری طور پر دریا سے نکال کر سرخانے منتقل کردیا گیا ہے۔









