ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حُسین
نواسہ رسولﷺ حضرت امام حُسینؓ اور ان کے رُفقاء کی عظیم قربانیوں کے ایام پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے بنائے جارہے ہیں ۔
ہر سال کراچی کے علاقے انچولی میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کے یاد میں مجالس کا اہتمام کیا جن میں افکار حسین کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
” کیا صرف مسلماں کے پیارے ہیں حُسین
چراغِ نوحِ بشر کے تارے ہیں حُسین
ذرا انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حُسین
بات کریں گے محرم کے حوالے سے ،
شہدائے کربلا کی عظمتوں کو سلام ۔۔!
نواسہ رسول حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حُسینؓ اور ان کے رُفقاء کی عظیم قربانیوں کے ایام پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے بنائے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
سید الشہدا کی قربانی تاقیامت فتح کا استعارہ ہے،نصرت بخاری
شہدائے کربلا کی یاد میں دنیا بھر میں مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
شہرِ قائد کے علاقے انچولی میں بھی بڑے پیمانے پر مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کے لئے آتے ہیں ۔
اِن مجالس میں آنے والے زائرین کے لیئے پانی اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اُردو لغت میں سبیل کے معنیٰ راستے اور راہ کے ہیں ، سبیل کی تاریخ 10 محرم الحرام سن 61 ہجری روزائے عاشور کی ہے۔
انچولی کے علاقے میں مختلف فلاحی اداروں اور عقیدت مندوں کی جانب سے یومِ کربلا کی مناسبت سے پانی اور شربت کی سبیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن سے لاکھوں زائرین استفادہ حاصل کرتے ہیں۔
اِس کے علاوہ کراچی کے علاقے انچولی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں سے دنیا بھر میں عزاداری کا سامان بھجوایا جاتا ہے۔ یہ سامان عام طور پر ماہر کاریگروں کی زیرِ نگرانی ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے جس میں امام ضامن ، شالیں ، الم ، تلواریں ، جھولے اور دیگر سامان شامل ہے۔