کراچی کے نوجوانوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر کیک کاٹ کر جشن آزادی منایا

کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں نوجوانوں نے بے حس صوبائی حکومت کو شرم دلانے کیلیے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنالیا۔
نوجوانوں نے قذافی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن کو ملانے والے بوسیدہ حال پل کے ٹوٹے ہوئے حصے پر بیٹھ کر کیک کاٹا اور جشن آزادی منایا۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں جنسی زیادتی کے واقعات، ہائیکورٹ کی حکومت اور پولیس سے جواب طلبی
سکھر سمیت ملک بھر میں ہاتھ سے بنی ٹوکریوں کی مانگ میں اضافہ
سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے واقعے کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔افضل ندیم ڈوگر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر اہل علاقہ نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
کراچی: لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
قذافی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن کو ملانے والے پل سے سڑک غائب اور پلستر اکھڑ چکا ہے اور پل کے سریے نظر آ رہے ہیں۔@murtazawahab1 @MediaCellPPP pic.twitter.com/lFuLGhskuI— Afzal Nadeem Dogar (@GeoDogar) August 14, 2022
انہوں نے بتایا کہ قذافی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن کو ملانے والے پل سے سڑک غائب اور پلستر اکھڑ چکا ہے اور پل کے سریے نظر آ رہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل کی سڑک غائب اور چھٹ ٹوٹی ہوئی ہے اور سریے بھی نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ٹوٹا ہوا پل پیپلزپارٹی کی کرپشن اور تعمیراتی منصوبے میں ناقص ترین سامان کے استعمال کو ظاہر کررہا ہے۔









