سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر کالے بادل چھا گئے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر سے ملتوی ہونے کا امکان ہے، صوبائی الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو موسم سے مشروط کردیا، حکام نے بتایا کہ24 اگست تک جائزہ رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی جسکے بعد انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 28 اگست کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کھٹا ئی میں پڑگیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنرنے انتخابات کو ایک بار پھر موسم سے مشروط کردیا ہے۔

کراچی سمیت  سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر سے مشکلات میں گھر گیا ہے ۔ سندھ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو موسم  سے مشروط کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات وقت پر کرائے، سپریم کورٹ

سندھ کے صوبائی الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ 24 اگست تک جائزہ رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد انتخابات کا  فیصلہ کیا جائے گا ۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام نےکہا کہ موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات رابطے میں ہیں جبکہ اس وقت حیدر آباد میں متعدد جگہوں پر بارش پا نی جمع ہے ۔

حکام نے بتایا کہ مٹیاری، دادو، بدین، ٹھٹہ اورسجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے۔ زیرآب مقامات پر پولنگ اسٹینشنز کی صورتحال بھی موافق نہیں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ شہر میں 28 اگست کو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے کہا کہ حیدرآباد میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، ایسی صورتحال ہے کہ پولنگ سٹیشن تک رسائی ممکن نہیں، اس لیے انتخابات مزید 4ہفتوں کیلئے ملتوی کئے جائیں ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے  بھی بارش  کا امکان ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی موسم پر نظر ہے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 جولائی کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ملتوی کردئیے تھے، جو کہ 24 جولائی کو شیڈول تھے۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونے تھے جن میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع  شامل تھے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پاکستان  نے بلدیاتی حلقوں کی حد بندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے   ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو روکنے کی درخواست کو کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں میں کچھ خامیوں کی بنیاد پر مسترد کردیا۔

متعلقہ تحاریر