ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیلاب متاثرین میں عوامی انداز اپنانے پر پذیرائی
پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو مرحوم کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ عوامی انداز میں گھومنے پھرنے کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھٹو مرحوم کے پوتے کے عوامی انداز کا تقابل چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کررہے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر کے قبرستان تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، متعدد قبریں غائب
خورشید شاہ کے بیٹے کا بچل شاہ کا دورہ ، لوگوں کے سوالات سے پریشان زیرک شاہ فرار
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیہون سمیت سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کیے اور سیلاب متاثرین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔ذوالفقارجونیئر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مختلف وڈیوز کے ذریعے بھی سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کررہے ہیں۔
Just south of Sehwan, yesterday 27-8-2022 around 6pm. The river is flooded beyond its embankments. There are many old villages in this area who survive on small patches of land wedged between the river and the kirthar hills. Those who can afford to are evacuating. pic.twitter.com/PXJT8DnWXf
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) August 28, 2022
Dadu Distt – police and highway patrol in Dadu. 4:30pm 27-8-2022. Army arrived in Larkana / Qambar Shahdahkot border near Sujawaal Junejo village to distribute tents. They have also created a helipad. 10am 27-8-2022. pic.twitter.com/57ZOehCJKU
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) August 27, 2022
ذوالفقار علی بھٹوجونیئر نےگزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کی۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے متاثرین سیلاب کیلیے امداد کی اپیل کیوں نہیں کی۔اس پر بھٹو جونیئر نےکہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں میری کون سنے گا، میں جو کرسکتا ہوں وہ کررہا ہوں۔
Zulfiqar ali bhutto jr son of murtaza bhutto shaheed is more active in sindh than so called bilawal bhutto zardari. pic.twitter.com/WIettmqCUE
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) August 28, 2022
ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے پوتے بھٹوجونیئر کو اپنے دادا کی طرح عوامی انداز اپنانے پر خوب سراہا جار ہا ہے۔ایک صارف نےلکھا کہ مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹوجونیئر سندھ میں خودساختہ بلاول بھٹو زرداری سے زیادہ متحرک ہیں۔
اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موہن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضی کا بیٹا ذوالفقار کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔ pic.twitter.com/Kpss4E6CHg
— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) August 28, 2022
صحافی امداد علی سومرو نے اپنے ٹوئٹ میں بھٹو جونیئر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موئن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضی کا بیٹا ذوالفقار، کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے ،اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔