دادو میں اسپتال انتظامیہ نے ایک ہزار کے بل کیلئے بچے کی لاش ماں کو نہیں دی
دادو میں ایک عورت بچے کو بیمار ہونے پر مقامی اسپتال لیکرگئی تاہم درست طبی امداد نہ ملنے پر بچے کا انتقال ہوگیاجبکہ انتظامیہ نے ایک ہزار روپے کے بقایا جات پر بچے لا ش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، بے بس عورت حسرت و یاس کی تصویر بنی بچے کی لاش کیلئے ٹرپتی رہی مگر انتظامیہ کو رحم نہ آیا
سندھ کے شہر دادو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دوران علاج انتقال کرنے والے معصوم بچے کی لاش بل کی ادائیگی نہ ہونے پر اس کی لاش لواحقین کی حوالے نہیں کی جبکہ بل صرف ایک ہزار روپے کا تھا۔
حورین پرویز نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک پوسٹ میں وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بے بس عورت اپنے معصوم بچے کی لاش کو سینے سے لگائیں حسرت و یاس کی تصویر بنی بیٹھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر بیراج کے دروازوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،مزید 4 لاشیں برآمد
وڈیو میں ایک شخص سندھی زبان میں ان پر گزرے انسانیت سوز واقعے کی تفصیلات بتا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ بچے کو بیمار ہونے پر مقامی اسپتال لیکر گئے جہاں انتظامیہ نے 8 سے 10 ہزار روپے لیے مگر درست علاج فراہم نہیں کیا ۔
مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ دوران علاج درست طبی امداد نہ ملنے پر معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ انتظامیہ نے لاش حوالے نہیں کی بلکہ مطالبہ کیا کہ پہلے ایک ہزار روپے کے بقایا جات جمع کروائیں جائیں۔
وڈیو میں بتایا گیا کہ جاں بحق بچے کی والدہ انتہائی غریب ہونے کے باعث ایک ہزار روپے کا بل جمع نہ کروا پائی جس پر انہیں طویل ترین انتظار کروایا گیا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
نسرین طارق نامی ٹوئٹر صارف نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی ہے۔ ہم ڈوب رہے ہیں اور ہمارے ایسے رویے ہیں۔ یہ معافی مانگنے کا وقت ہے مگر ہم معاشی تنزلی کا شکار ہوچکے ہیں۔
Uff this nation is https://t.co/33wcFKFELm wonder we r https://t.co/izhDpBJ9pr’s this behavior ,this callousness that we r suffering from calamities like economic degradation,floods,water scarcity,Corona,dengue,death destruction n disease etc.Time to wake up n seek forgiveness.
— Nasrin Tariq (@nasrintariq) September 2, 2022
جامی آزاد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی کوئی ایک چیز بیچ دیں اور عوام کی خدمت کریں۔ مزید تقریریں، ڈرامے مت کریں بلکہ بلاول ہاوس بیچ کر اپنا سندھ بنائیں۔
@BBhuttoZardari sell every single thing u own and help ur ppl RIGHT NOW! No more speeches no more drama just come down from ur thrown Bilawal house sell it and build ur Sindh
— jami-azad (@jamiazaad) September 3, 2022
خیال رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر5 روز قبل لاہور کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے اور اسپتال انتظامیہ نے ان کی میت بل ادا نہ ہونے پر لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا ۔
اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی نہ ہونے پر دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے منظور جونیئر کی میت 4 گھنٹے لواحقین کے حوالے نہیں کی تاہم بعد میں اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد ان کی میت لواحقین کو دی گئی ۔