سکھر کی سب سے بڑی سبزی اور فروٹ منڈی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئی
حکومت سندھ، ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہی سے سندھ کی سب سے بڑی ہول سیل فروٹ اینڈ سبزی مارکیٹ کچرا کنڈی اور کیچڑ کی دلدل میں تبدیل ہوگئی، روزانہ کی بنیاد پر ٹرک الٹنے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
حکومت سندھ، ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہی سے سندھ کی سب سے بڑی ہول سیل فروٹ اینڈ سبزی مارکیٹ کچرا کنڈی اور کیچڑ کی دلدل میں تبدیل ہوگئی۔ روزانہ کی بنیاد پر مال بردار گاڑیوں کے الٹنے سے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہورہا ہے۔
حکومت سندھ، ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہی سے سکھر کی ہول سیل فروٹ اینڈ سبزی مارکیٹ کچرا کنڈی بن گئی ہے ۔ ٹیکس کی مد میں خطیر رقم ادا کرنیوالے بیوپاری صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کی توجہ کے طلبگار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر شہر کے متعدد واٹر فلٹر پلانٹس کچراکنڈی بن گئے، شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سید آغا ایوب شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیربلدیات سے نوٹس لیکر صورتحال کو فوری بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سبزی منڈی کیچڑ کی دلدل اور کچرا کنڈی بن گئی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
آغا ایوب شاہ نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ نے عوام و تاجروں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر تباہی پھیلارہی ہے۔